لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کی بندش کے پیش نظر کریم نے صارفین کی خدمت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کراچی میں اپنے صارفین کیلئے 3 ہیلپ لائنز شروع کرکے مینوئل بکنگ رائیڈز متعارف کرا دیں۔ اس مینوئل بکنگ کے آپشن کا مقصد بنیادی طور پر تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، صحت عامہ کے اداروں اور ایئرپورٹ کی سواریوں سمیت اہم نقل و حرکت کا احاطہ کرنا ہے۔ کراچی میں مقیم صارفین ٹیکسٹ میسیجز (ایس ایم ایس)، واٹس ایپ پر ایک میسج/وائس نوٹ بھیج کر 90 منٹ پہلے ایڈوانس درخواست پر رسمی بکنگ کر سکتے ہیں۔ یہ درخواست اسی نمبر پر کی جائے گی جس رجسٹرڈ نام اور فون نمبر پر کریم اکا¶نٹ بنایا گیا ہے اور جس پر ان کے پک اپ اور ڈراپ آف کی لوکیشن پن موجود ہے۔ ہیلپ لائن کے نمبروں +92-301-2442-739، +92-320-3581-584، +92-326-3703-258 پر رابطہ کر کے بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔ مینوئل بکنگ کی سواریوں کے لیے بہترین تجربات کو یقینی بنانے کے لیے صرف نقد رقم کی ادائیگی کی جا سکے گی کیونکہ موبائل انٹرنیٹ سروسز کی بندش کی وجہ سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے اور صرف موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش تک جاری رہے گی۔
کریم کی صارفین کیلئے 3 ہیلپ لائنز شروع کرکے مینوئل بکنگ رائیڈز متعارف
May 15, 2023