بزنس کمیونٹی کا ایس ایم تنویر کومسائل سمجھنے ، حل کرانے کی جدوجہد پر خراج تحسین 

May 15, 2023

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ اورنگران وزیرصنعت وتجارت پنجاب ایس ایم تنویر کوبزنس کمیونٹی کے مسائل سمجھنے اور انہیں حل کرانے کی جدوجہد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت اور انکے لیڈرز پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھنے،سننے اور انہیں حل کرانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ایسے میں اگر ایس ایم تنویر چیمبرز آف کامرس اورتجارتی انجمنوں میں ازخود جا کر مسائل سے آگاہی حاصل کررہے ہیں تو چند عناصر ”الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے “کے مصداق مخالف بیانات دینے میں سرگرم ہیں۔یونائٹیڈ بزنس گروپ (سندھ زون)کے جنرل سیکریٹری حنیف گوہر، مرکزی ترجمان گلزار فیروز، ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدورطارق حلیم،شبنم ظفر،شکیل احمدڈھینگڑا،شیخ عمرریحان، ملک خدا بخش اوردیگر نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں کو ایس ایم تنویر جیسی شخصیت کی ضرورت ہے جو پنجاب کے نگران وزیر کی حیثیت سے کاروباری برادری سے انکے دروازوں پر جاکر مسائل معلوم کررہے ہیں۔یو بی جی رہنماو¿ں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کے دعوے دار ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدار گروپ اور عہدیداروں نے کاروباری برادری کو تنہا چھو ڑدیا ہے اور مشکل ترین حالات میں ایس ایم تنویرنے پاکستان بھر کے چیمبرز آف کامرس اور تجارتی ایسوسی ایشنز،مارکیٹوں کا دورہ کرکے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل ان کی دہلیز پر جاکر سننے اور ان مسائل کو حل کروانے کو ترجیح دیتے ہوئے ایک احسن قدم اٹھایا ہے جسے پاکستان کی کاروباری برادری سراہتی ہے۔یو بی جی رہنماو¿ں نے ایس ایم تنویر سے درخواست کی کہ وہ پاکستان کے دیگر شہروں میں چیمبرز آف کامرس اور تجارتی ایسوسی ایشنز کے بھی دورے کریں۔

مزیدخبریں