ملکی برآمدات پرمال برداری  انشورنس کے اخراجات میں سالانہ بنیادوں پر118 فیصدکااضافہ

 کراچی (آئی این پی)ملکی برآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر118 فیصدکااضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بنک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں برآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 594.31 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 118 فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 272.65 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مارچ میں برآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کی مدمیں 34.76 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوفروری میں 34.76 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 25.95 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں برآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 349.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن