لاہور( نیوز رپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ﺅکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ تربیلاکے مقام پرآمد 32 ہزار 200 کیوسک اور اخرج 50 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 28 ہزار کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد 34 ہزار 600 کیوسک، اخراج 34 ہزار 600 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 39 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 26 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 100 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 61 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 300 کیوسک،چشمہ 65 ہزار 300 کیوسک اوراخراج 66 ہزار 400 کیوسک، تونسہ آمد 70 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1432.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.574 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1118.95 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ﺅکی صورت میں ہے ۔