لاہور( این این آئی)”بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو“کے تحت گلاب انڈسٹری کنسورشیم کا باضابطہ طور پر قیام عمل میں آگیا،کلسٹر ڈویلپمنٹ بیسڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان ویژن 2025 کے مطابق کلسٹر ڈویلپمنٹ کی سرمایہ کاری سے پروگرام کے دوسرے سال سے آمدنی متوقع ہے جس کے نتیجے میں دوسرے سال میں 2.96ملین ڈالر اور 5ویں سال میں 13.25ملین ڈالر کی اضافی مجموعی آمدنی ہوگی۔یہ بات چین کی کاﺅنٹی پنگین میںنمائش کے انعقاد کے موقع پر بتائی گئی ۔اس موقع پر بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر نعیم اقبال چیمہ سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر وانگ زیہائی کو پنگین روز کے عالمی پارٹنر کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ پاکستان دنیا کے اعلی معیار کے گلاب پیدا کرنے والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کنسورشیم دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور کثیر جہتی اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور افرادی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کیلئے ایک کیریئر کے طور پر کام کرے گا۔ وانگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ پاکستانی گلاب کے پیداواری کلسٹر قائم کیے گئے ہیں جو کم لاگت کیلئے حوصلہ افزا ءہیں۔ پھولوں کے کلسٹر کی ترقی سے پہلے مجموعی آمدنی کا تخمینہ 24.21 ملین ڈالر سالانہ ہے۔ کلسٹر ڈویلپمنٹ بیسڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان ویژن 2025 کے مطابق کلسٹر ڈویلپمنٹ کی سرمایہ کاری سے پروگرام کے دوسرے سال سے آمدنی متوقع ہے جس کے نتیجے میں دوسرے سال میں 2.96ملین ڈالر اور 5ویں سال میں 13.25ملین ڈالر کی اضافی مجموعی آمدنی ہوگی۔