پاکستان ٹیلی ویژن کے اردو اور سندھی ڈراموں میں کام کرنے والی سینیئر اداکارہ شبیراں چنہ کراچی کے مقامی اسپتال میں چل بسیں۔شبیراں چنہ تین ہفتے قبل قاضی احمد کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئی تھیں جنہیں بعد ازاں علاج کیلئے کراچی منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔حادثے میں شبیراں چنہ کی بیٹی بھی زخمی ہوئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شبیراں چنہ کے والد کا نام شاہنوازچنہ ہے۔ اداکارہ نے لاڑکانہ سے گریجویشن کیا اور محکمہ تعلیم سندھ میں بطور ٹیچربھی کام کیا۔شبیراں چنا 1987 سے اداکاری کر رہی ہیں جب انہوں نے پی ٹی وی پر نشر ہونے والے بیدل مسرور میں کام کیا تھا۔ اس کے علاوہ لیجنڈری اداکارہ 500 سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شبیراں چنہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔سینیئر ٹی وی آرٹسٹ کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اداکارہ کی زندگی بچانے کیلئے بھرپورکوشش کی، ان کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس سے قبل صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے شبیراں چنہ کا علاج سرکاری خرچ پرکروانے کا اعلان کیا تھا۔
سینیئرآرٹسٹ انتقال کرگئیں
May 15, 2023 | 16:03