لاہور چیمبر : منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے موضوع پر سیمینار 

لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے منشیات کی لت اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کی جبکہ اس موقع پر کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری، علی مرتضیٰ، سی ای او برج بحالی مرکز ابوالحسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے زین العابدین اور لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی رکن فریحہ یونس نے بھی خطاب کیا۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد سرکاری اور نجی اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا منشیات کو کنٹرول اور اس کے مکمل خاتمے کیلئے اقدامات کرنے میں کلیدی کردار ہے۔ ہمیں بطور تاجر برادری منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور عام لوگوں میں آگاہی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ والدین کی دیکھ بھال اور توجہ نہ ہونے سے کوئی فیملی ممبر سماج دشمن عناصر اور نشے کی طرف راغب ہو جاتا ہے۔ والدین کو آگے آنا ہوگا، بچوں پر نظر رکھنا ہوگی۔اگر کوئی شخص منشیات کا عادی ہو جائے تو ماہر نفسیات یا ڈاکٹر سے علاج کروانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن