لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان کی مرچ کی صنعت میں انقلاب لانے کیلئے ایک اہم اقدام کے تحت ایل ٹی ای سی انٹرنیشنل ایگریکلچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور ویزٹیک فوڈ سولیوشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ہوانگ پی اور شعیب اعوان کی سربراہی میں یہ شراکت داری ایل ٹی ای سی کی زرعی مہارت اور اجناس کو خشک کرنے کی صلاحیت میں ویزٹیک کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ اسلام آباد میں اس معاہدے پر دستخط کی تقریب میں چین کے سفارت خانے کے منسٹر کونسلر مسٹر یانگ گوانگ یوان شامل تھے۔ 5 سال کی مدت اور توسیع کی شرائط کے ساتھ یہ معاہدہ باہمی کامیابی کیلئے ایک مضبوط بنیاد رکھتا ہے۔ ایچ ای نغمانہ ہاشمی، چین اور یورپی یونین میں پاکستان کی سابق سفیر اکمل صدیق، ٹیکنیکل ایڈوائزر، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ، پی سی آئی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن رضا سمیت متعلقہ کمپنیوں کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ ایل ٹی ای سی کا مقصد پاکستانی کاروباریوں کی چین کی وسیع مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانا اور دونوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ دونوں ادارے اگلے 5 سالوں میں کاروباری حجم میں خاطر خواہ اضافے کیلئے پرعزم ہیں۔ ایل ٹی ای سی کے کمرشل ہیڈ ہوانگ پی نے کہا، ’’ہم پاکستان کی مرچ کی صنعت کو جدید بنانے کے اس سفر کا آغاز کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔ ‘‘ ویزٹیک فوڈ سلوشنز کے بزنس یونٹ ہیڈ شعیب اعوان نے یہ تعاون زرعی اختراعات اور پائیداری کیلئے ہماری لگن کو واضح کرتا ہے۔ فوری طور پر مؤثر یہ ایم او یو پاکستان کے زرعی شعبے میں تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرتا ہے جو پائیدار ترقی اور جدت کا وعدہ کرتا ہے۔
مرچ کی صنعت میں انقلاب لانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
May 15, 2024