جرائم کو بے نقاب کرنا صحافی کا جرم  بن گیا‘ بے بنیاد مقدمہ درج

بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) جرائم کو بے نقاب کرنا صحافی کا جرم بن گیا ۔ مبینہ طور پر سینئر صحافی ناصر محمود کے خلاف جھوٹا‘ بے بنیاد مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ چوری وڈکیتی جوئے بازی قبضہ مافیا منشیات فروشی قحبہ خانے چلانے سمیت دیگر جرائم کو مقامی صحافی نے اجاگر کیا جس پر ڈی ایس پی نے فرضی درخواست دلا کر اپنے دفتر میں طلب کیااور جرائم کی خبرلگانے سے منع کیا صحافی نے حقائق چھپانے کی بجائے اجاگر کرنے کو ترجیح دی جس پر جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ موقف دینے پر ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ صحافی خبروں کا شوق پورا کر لیںمیں مزید پرچے درج کرواوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...