شرقپور شریف ( نامہ نگار ) سجادہ نشین ڈاکٹر میاں محمد مغیث نوشہ نوشاہی وفات پا گئے تفصیلات کے مطابق علامہ میاں نور محمد نصرت نوشاہی زیب مسند سلسلہ عالیہ نوشاہیہ کے صاحبزادے، ڈاکٹر میاں محمد صہیب سچیار نوشاہی ،حافظ حکیم میاں محمد راحت العین اور پروفیسر میاں محمد مدثر نوشاہی کے بڑے بھائی ڈاکٹر میاں محمد مغیث نوشہ نوشاہی ایم اے، پی ایچ ڈی انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام اور مذہبی ادبی رفاہی اور صحافیوں نے شرکت کی ۔مرحوم کو سینکڑوں سوگوارں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں مدفن کر دیا گیا۔ نمازجنازہ خواجہ نور الزمان اویسی المعروف چن پیرزیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ چینڈپور شریف نے پڑھائی اور دعاسجادہ نشین علامہ میاں نور محمد نصرت نوشاہی نے کروائی ،مرحوم کی دعائے مغفرت کیلئے قرآن خوانی آج 15 مئی بروز بدھ صبح آٹھ بجے شروع اور 10 بجیایوان فقر نوشاہیہ شرقپورشریف میں اجتماعی دعا ہوگی ۔