تحریک انصاف جمہوری سیاسی جماعت ہے : میاں افضال حیدر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جمہوری سیاسی جماعت ہے جس پر انتشاری گروہ ہونے کا الزام لگایا جانا جمہوریت کی نفی اور سیاسی عمل کی توہین ہے تحریک انصاف کی قیادت نے ایسا کوئی عمل سرزد نہیں کیا جس کی قوم سے معافی مانگے بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سیاسی شعور دیا اور ملک کی حقیقی آزادی و خود مختاری کی جدوجہد کی 9مئی کے پر تشدد واقعات میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ان واقعات کی جامع جوڈیشل تحقیقات کی جائیں سچ اور جھوٹ واضح ہو جائے گا، پاکستان کو تجربات کی بھینٹ چڑھانے سے گریز برتا جائے ملک میں حقیقی جمہوریت کے بغیر قومی ترقی و عوامی خوشحال کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...