شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ویجی ٹیبل منڈی ایسوسی ایشن کے صدر الحاج طارق چودھری نے سویڈن میں مقدس اوراق کی بے حرمتی کے واقعہ کی اجلاس میں شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ ہر تھوڑے عرصہ گزرنے کے بعد کچھ مغربی ممالک آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کرنے کیلئے مقدس اوراق اور مقدس ہستیوں کی بے حرمتی کر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہیں ۔