شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما سر شہباز احمد خان نے کہا ہے کہ ارباب علم و دانش کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی نوجوان نسل کو قومی ترانہ کے مفہوم سے آگاہ کریںکیونکہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے جس میں نوجوان نسل عملی زندگی کی بجائے ویڈیو گیمز ، انٹرنیٹ ،یوٹیوب کے استعمال کو ترجیح دے رہی ہے طلباء وطالبات اورنوجوانوں میں قومی شعائر کیساتھ ساتھ قومی ترانہ کے مفہوم سے روشناس کروانا بہت ضروری ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے تقریب کے دوران کیا۔