ننکانہ صاحب ( نامہ نگار) ننکانہ کے شہریوں کو انکے گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لیے ضلع ننکانہ صاحب کو 4 کلینک آن ویلز گاڑیاں موصول ہو گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری ارشد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین نے کلینک آن ویلز کا جائزہ لینے کے لیے شہر کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر وجہیہ ثمرین نے پروگرام کے تحت شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلینک آن ویلز پروگرام کے تحت 6 ٹیمیں ضلع میں شہریوں کو انکی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں، کلینک آن ویلز میںڈاکٹر، ایل ایچ وی ، ڈسپنسر ، ویکسنیٹر اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ کلینک آن ویلز کے اندر ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولت موجود ہے۔