اسسٹنٹ کمشنر قصور ‘ چونیاں کے مختلف امتحانی سینٹرز کے دورے

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ نے انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے مختلف امتحانی سینٹرز کے اچانک دورے کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ نے اپنی اپنی تحصیلوں میں مختلف امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام، طلبہ کے لیے روشنی کے مناسب انتظامات، پینے کے صاف پانی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نگران عملہ اور سپرنٹنڈنٹس کو شفاف امتحانات کے انعقاد کے لیے الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے انچارج امتحانی مراکز کو ہدایت کی کہ پیپر کے دوران سخت اور مؤثر نگرانی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن