بدخشاں میں پوست کے کاشتکاروںاور طالبان فورسز کے درمیان جھڑپیں

بدخشان (نیٹ نیوز) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں پوست کے کاشتکاروں اور طالبان فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔  بدخشاں کے ارگو ضلع کے برلاس شلمار گاؤں کے رہائشی جمال الدین نے بتایا پوست کے کاشتکاروں نے پتھر پھینکے اور  طالبان حکام نے گاؤں والوں کو منتشر کرنے کے لیے اپنی گولیاںچلائیں۔ ایک نرس نے بھی اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کلینک کو برلاس کے علاقے سے "دو نعشیںاور نو زخمی" موصول ہوئے۔   بدخشاں میں طالبان کے فوجی یونٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے ارگو میں پوست کی صفائی کو روکنے کے لیے مظاہرے ہوئے  لیکن اس کے نتیجے میں کسی ہلاکت یا زخمی کو نوٹ نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن