منشیات فروشوں کے 369 ٹھکانوں پر چھاپے‘182 ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار) ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں نے منشیات فروشوں کے 369 ٹھکانوں پر چھاپے مارے، گھنائونے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف 178 مقدمات درج کرتے ہوئے182 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 81 کلو چرس، 47 گرام آئس، 1762 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ 26 فروری سے جاری ڈرگ فری پنجاب مہم کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 22364 چھاپے مارے گئے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث 10949 ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ 10420 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان سے 6969 کلو چرس، 118 کلو ہیروئن برامد، 221 کلو سے زائد افیون،ساڑھے 34 کلو سے زائد آئس اور 134480 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ہاٹ سپاٹ ایریاز اور منشیات ڈیلرز کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے تعاون سے منشیات کیخلاف آگاہی مہم کو بھی جاری رکھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن