لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ جو پیغام منبرِ مسجد وامام بارگاہ سے جاتا ہے وہ براہِ راست دل پراثر کرتا ہے۔ علماء ومشائخ اپنے خطبات وتقاریر میں بھائی چارے، مساوات اوربرداشت کا درس دیں۔ آپ لوگوں کا امن کیلئے کام کرنے کا جذبہ قابلِ ستائش ہے۔ ہم سب مل کر دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ضلعی امن کمیٹی ممبران سے تعارفی ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں مولانا محمد علی نقشبندی، مفتی عمران سجادحنفی، آغا شاہ حسین قزلباش، افسر حسین خاں، مولانا اسداللہ فاروق، حافظ محمد زبیر ورک، صاجزادہ حافظ بابر فاروق رحیمی، مولانا شکیل الرحمٰن ناصر، رانا عبدالمنان،پی بہار شاہ ودیگر علماء کرام نے شرکت کی۔