لاہور(نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈ کوارٹرز نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ گزشتہ سات روز میں پی ایچ پی نے لاہور سمیت صوبے کے تمام شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 6 لاکھ 73 ہزار 3 سو 49 افراد کو چیک کیا، دورانِ چیکنگ 163 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 24 مقدمات درج، منشیات فروشوں سے 613 لیٹر شراب اور 1315 گرام چرس برآمد کی گئی۔ شاہرات پر 3 لاکھ 46 ہزار 1 سو 63 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،47 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی، روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 62 ہزار 8 سو 58 ای چالان کیے گئے، ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 29 ہزار 9 سو 96 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی مد میں اڑھائی کروڑ روپے کی رقم خزانے میں جمع کروائی۔ گیس سلنڈرز کے غیر قانونی استعمال پر 332 گاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی، شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 3170 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، 17 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا گیا، 83 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کرکے ٹریفک روانی کو بہتر بنایا، 1903 مسافروں کو شاہرات پر مدد و راہنمائی فراہم کی جبکہ خدمت مراکز پر 1334 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔