رہائشی علاقوں میں مویشیوں کو رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں :پارس زبیر 

لاہور(خبرنگار)بلدیہ عظمیٰ لاہور رہائشی علاقوں سے بھینسوں کے انخلاء کیلئے متحرک ، ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر شالیمار زون میں زونل آفیسر پارس زبیر نے آپریشن کیا ۔زونل افسر پارس زبیر کا ا س حوالے سے گفتگو کرتے کہنا تھا کہ رہائشی علاقوں میں مویشیوں کو رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں ہے۔ رہائشی علاقوں میں بھینسوں کے انخلا پر سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ چائینہ سکیم میں 28سے زائد بھینسوں کا انخلاء کروا کرحویلیوں کو سیل کردیا گیا اور 70 ہزار روپے سے زائد جرمانے بھی جاری کردئیے گئیں ہیں۔شہری اپنی شکایات کیلئے بلدیہ عظمیٰ لاہور کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کریں ۔

ای پیپر دی نیشن