حکومت کسانوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے: ضیاء الدین انصاری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کسانوں کو ان کاحق دلوانے کیلئے ہم ہر حد تک جائیں گے۔ جماعت اسلامی کسانوں کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ پنجاب بھر میں کسانوں کی جمع پونجی گندم کے شکل میں کھیتوں میں خراب ہورہی ہے جو حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کا کھلا ثبوت ہے۔ حکومت کسانوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن