دبئی‘ ٹوکیو (نوائے وقت رپورٹ) پراپرٹی لیکس میں حزب اﷲ‘ اسلامی پاسداران انقلاب، یمن کے حوثیوں سے تعلق رکھنے والوں کے نام بھی شامل ہیں۔ جاپانی میڈیا کے مطابق رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر اور حزب اﷲ کے مبینہ رکن ادھم تیجا‘ حزب اﷲ کے مالیاتی بین الاقوامی نیٹ ورک کے مبینہ رکن قطر کے علی البنائی‘ حزب اﷲ کی مالی معاونت کے الزام میں امریکی پابندیوں کا نشانہ بننے والے علی اوبیران‘ اسلامی پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے آرس حبیب‘ علی ظہیر مہدی‘ محسن پارسا جام کا نام پراپرٹی لیکس میں شامل ہے۔ حزب اﷲ ‘ ا سلامی پاسداران انقلاب کے لوگ امریکی پابندیوں میں شامل رہے ہیں۔ حوثیوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی امریکی پابندیوں میںشامل رہے ہیں۔ پراپرٹی لیکس میں ایک ہزار سے زائد جاپان کے شہری بھی شامل ہیں۔ ان جاپانیوں میں مبینہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد بھی شامل ہیں۔