وزیرقانون سے امریکی سفیر کی ملاقات:  تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

May 15, 2024

اسلام آباد(نیٹ نیوز) وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر قانون اور امریکی سفیر نے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔وزیر قانون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا قانونی اصلاحات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ وفاقی وزیر قانون کے مطابق ٹیکس اصلاحات سے ملک کی معیشت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ملاقات میں متبادل تنازعات کے حل کے نظام اور آٹومیشن سسٹم سمیت متعارف اصلاحات پر گفتگو کی گئی۔ وزیرقانون اور امریکی سفیر نے پاکستان امریکہ  تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں