بلاول سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سماجی، معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ چیئرمین پی پی اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان دوطرفہ سماجی و معاشی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  سے پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔ سیاسی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن