نادرا کی نئی سہولت، شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نادرا نے شہریوں کے لیے نئی سہولت فراہم کردی، جس کے تحت اب ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوانا ممکن ہوگیا۔ملک بھر کے 83 منتخب جی پی اوز اور ڈاکخانوں میں نادرا کی سہولیات فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے، جہاں سے شہر ی گمشدہ شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے، تجدید اور ترمیم کی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ڈاک خانوں میں یہ سہولیات ہفتے میں 6 دن (پیر تا ہفتہ) صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن