اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا اور اردن کے سفیر معین خراست نے ملاقات کی‘جاپان کے سفیر کے ساتھ ملاقات میںاسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان، جاپان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے‘پاکستان اور جاپان کے مابین تعلقات سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہیں‘پاکستان‘جاپان کے ساتھ پارلیمانی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،اسپیکر قومی اسمبلی نے جاپان کی پارلیمان کے سپیکر کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کی دعوت دی‘ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اردن کے سفیر معین خراست نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اسپیکر نے کہا کہ پاکستان، اردن کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بلوچستان کے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔سپیکر نے شیخ جعفر خان مندوخیل کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، پارلیمان بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔