ننکانہ صاحب (نامہ نگار) جوڑ میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری8جون کو واہگہ بارڈر کے راستے گوردوارہ پنجہ صاحب (حسن ابدال) جائیں گے، وہاں سے 10جون کو گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچیں گے اور11جون کو گورودوارہ سچا سودا کی یاترا کے لیے خصوصی بسوں کے ذریعے نواحی قصبہ فاروق آباد جائیں گے اور شام کو واپس گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب آئیں گے جہاں سے12جون کو خصوصی بسوں کی ذریعے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور (نارووال) جائیں گے۔ سکھ یاتری14جون کو گوردوارہ روڑی صاحب (ایمن آباد) کی یاترا کرنے کے بعد گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور آئیں گے جہاں سکھ یاتری گوروارجن دیو جی کے شہیدی دن کی مرکزی تقریب میں شرکت اور17جون کوواہگہ بارڈر کے راستے اپنے وطن بھارت واپس لوٹ جائیں گے۔