مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف فل بنچ کیلئے درخواست چیف جسٹس ہائیکورٹ کو ارسال  

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے الیکشن کمشن کی جانب سے پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستیں نہ دینے  کے فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی درخواست فل بنچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمشن کا فیصلہ اور نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں دی جا سکتی ہیں، عدالت پنجاب کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کی سیٹوں کے مطابق دینے کا حکم دے، عدالت پنجاب اسمبلی میں بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمشن کا فیصلہ اور انتخاب کے حوالے سے شیڈول کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن