قبائلی اضلاع کے پولیس اہلکاروں کا احتجاج جاری‘ ڈی پی او آفس کو تالے لگا دیئے 

May 15, 2024

خیبر (نوائے وقت رپورٹ) قبائلی اضلاع کے پولیس اہلکاروں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے۔ خیبر میں دھرنے کے شرکاء ڈی پی او آفس میں داخل ہو گئے۔ مظاہرین نے ڈی پی او آفس کو تالے لگا دیئے۔ ایس پی انویسٹی گیشن آفس بھی بند کر دیا گیا۔ ڈی پی او آفس میں موجود دیگر ذیلی دفاتر کو بھی تالے لگا دیئے گئے۔ مطالبات کے حق میں باب خیبر  کے سامنے پولیس کا احتجاج پانچویں روز میں داخل ہو گیا۔ دیگر قبائلی اضلاع کے ڈی پی اوز دفاتر کو بھی بند کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق شرکاء کے بیشتر مسائل حل ہو چکے ہیں۔ دیگر مسائل حل کیلئے صوبائی حکومت کو سفارشات بھیج دی ہیں۔

مزیدخبریں