لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے باکسنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی باکسر الیاس ہزارہ نے بھارتی باکسر گورجند سنگھ کو ہرا کر گولڈ میڈل اور ٹرافی جیت لی۔آسٹریلیا میں ہونے والے بگ ٹائم باکسنگ ٹورنامنٹ کے میلبورن میں ہونے والے فیصلہ کن مقابلے میں کوئٹہ کے نوجوان باکسر الیاس زہرہ نے روایتی حریف بھارتی باکسر گورجند سنگھ کو شکست دے دی۔الیاس ہزار نے گورجند سنگھ کو چاروں شانے چت کر کے بیرون ملک پاکستان کا پرچم بلند کیا اور اس کارکردگی پر گولڈ میڈل کیساتھ ٹرافی بھی جیت لی۔ گزشتہ ماہ دبئی میں ہونے والے کومبیٹ کراٹے مقابلے کے فائنل میں بلوچستان کے ہی شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو شکست فاش دے کر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔
پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کوآئوٹ کلاس کر کے گولڈ میڈل جیت لیا
May 15, 2024