11 سیکشن افسر اسسٹنٹ کمشنر تعینات

لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری آفس میں تعینات محمد اختر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور تعینات، سیکشن آفیسر زراعت عائشہ شفقت اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی تعینات، سیکشن آفیسر داخلہ ضحیٰ باسط اسسٹنٹ کمشنر گوجرنوالہ تعینات کر دیئے گئے۔ سیکشن آفیسر ایس اینڈ جی اے ڈی کاشف امیر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ لگا دیئے۔ سیکشن آفیسر سی اینڈ ڈبلیو محسن اقبال اسسٹنٹ کمشنر گوجرنوالہ تعینات کر دیئے گئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب میں تعینات فہد نور اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان لگا دیئے۔ سیکشن آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عدنان بشیر اسسٹنٹ کمشنر کو آرڈی نیشن لاہور تعینات، سیکشن آفیسر پرائمری ہیلتھ صائمہ نذیر اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی تعینات، سیکشن آفیسر ایوان وزیراعلیٰ فیصل عمران اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال تعینات کر دیئے۔ تقرری کی منتظر قرۃ العین اسسٹنٹ کمشنر خانیوال تعینات کر دی گئیں۔ تقرری کے منتظر محمد عمران اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ لگا دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن