کامونکی: مکان کا تنازعہ ‘ رشتہ داروں کی فائرنگ سے دادی ‘ پوتا زخمی 

کامونکی(نمائندہ خصوصی)مکان کے تنازعہ پررشتہ داروں نے فائرنگ کرکے دادی اور پوتے کو شدید زخمی کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں تتلے عالی کی ساٹھ سالہ ثریابی بی اور اسکے بھانجے اعجاز حسین وغیرہ کے درمیان مکان کا تنازعہ چل رہا ہے، گذشتہ رات جھگڑا ہونے کے باعث اعجاز نے بیٹے احمد کے ہمراہ فائرنگ کر کے گھر کے باہر کھڑی اپنی خالہ ثریابی بی اور اسکے پچیس سالہ پوتے عباس علی کوشدید زخمی کردیاجنہیں تحصیل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے تشویش ناک حالت کے پیش گوندلانوالا میڈیکل کالج منتقل کردیاگیا ۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

ای پیپر دی نیشن