گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز(سٹی عبدالباسط، وزیر آباد رب نواز چدھڑ)نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے، نقل کی روک تھام اور دیگر انتظامات کے جائزہ کے لیے امتحانی مراکز (گورنمنٹ اقبال ہائی سکول، گورنمنٹ کالج فار ویمنز)کا اچانک دورہ کیا، امتحانی مراکز میںعملے کی حاضری، صفائی، سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا، امتحانات طلبہ وطالبات کی قابلیت جانچنے کا ذریعہ ہے۔ طلبا و طالبات کو پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور امتحانی مراکز میں غیرمتعلقہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور ان کے داخلے کو ممنوع قرار دیا جائے،دورہ کے موقع پر طلبہ کی رول نمبر سلپیں، شناخت اور دیگر پڑتال کے عمل سمیت دیگر تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔