دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت اور بہت بڑی نیکی ہے اور مخلوق خداکے دکھ درد کو کم کرنے کے سلسلہ میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات قابل ستائش ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب مریضوں کو علاج معالجہ کی ہرممکن سہولت کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز اور وسائل فراہم کر رہی ہے اور ڈاکٹروں سٹاف کا فرض ہے کہ وہ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہو ئے ہسپتال آنے والے ہر مریض کو پوری توجہ دے کر علاج کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے کہا کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی مرمت و بحالی کا کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لیا جائے تاکہ گوجرانوالہ کے شہریوں کو بہترین اور معیاری علاج معالجہ میں دشواری نہ ہو ،انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال جلد اسٹیٹ آف دی آرٹ میں جلد تبدیل کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن