گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق صدر چیمبر سعید تاج نے کہا ہے کہ طالبات کی حوصلہ افزائی سے ہمیں معاشرتی بگاڑ سنوارنے میں مثبت کردارمل سکتے ہیں کیونکہ ان میں ترقی کی منازل کو جلد حاصل کرنے کی صلاحیت زیادہ ہو تی ہے انہوں نے طالبات کو سوشل میڈیا کے استعمال کی اہمیت اور ساتھ ہی اس سے ملنے والی ڈس انفارمیشن سے بچنے کی بھی ہدایت کی۔گجرات یونیورسٹی ،آرٹس گروپ میں اول آنے والی طالبہ ماہ نور عرفان نے اپنے والدین اور اپنے کالج کا نام روشن کرکے اپنی ہم عصر طالبات کوایک سبق بھی دیا ہے کہ لگن،محنت اور اللہ کی رحمت شامل حال ہو تودنیا کا کوئی مقام آپ سے دور نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج فارویمن صغیر شہید میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں خواجہ شجاع الرحمان، زمان چیمہ، خواجہ رضوان، ذوالفقار ججہ نے مختلف شبعہ جات اور نصابی،ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اول دوم اور سوم آنے والی طالبات میں انعامات وشیلڈز تقسیم کیں۔