گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عبدالرشید نعمانی دین سے لگن رکھنے والے عالم تھے جنہوں نے ہزاروں بچوں کو با عمل بنایا عبدالرشید نعمانی جیسے مفکر اور دین کا علم رکھنے والے صدیوں بعدپیدا ہوتے ہیں انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا شائد پر نہ ہو سکے،انکے لگائے ہوئے دین کے پودے آج سایہ دار شجر بن چکے ہیں انہون نے نصف صدی جامع جوہرالقرآن میں دینی خدمات سر انجام دیں اور دین کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالرشید نعمانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے جامع جوہرالقرآن ٹرسٹ پلازہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پرمولانا فرید احمد حقانی، میاں ضیا الرحمان ،قاضی عصمت اللہ،زبیر کھٹانہ،محمد یوسف کھوکھر،ہارون الرشید نعمانی،عبداللہ توحیدی،یوسف قاضی دیگر علما کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے مرحوم کی خدمات پر انہیں بھرپورخراج تحسین پیش کیا۔
عبدالرشید نعمانی دین سے لگن رکھنے والے عالم تھے:سردار یوسف
May 15, 2024