راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکزمیں طلبا و طالبات کیلئے پنکھے اور ٹھنڈا پانی ہر صورت فراہم کرنے کے احکامات جاری دیئے گئے۔ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹI- سالانہ 2024 کے سلسلے میں چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا، انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طورپر آرآئی کو مطلع کریں تاکہ اس کا حل نکالا جاسکے۔
امتحانی مراکزمیںپنکھوں اور ٹھنڈا پانی ہر صورت فراہم کیا جائے، محمد عدنان
May 15, 2024