راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)راولپنڈی کے بڑے ہسپتال ہولی فیملی کی تزئین و آرائش کیلئے گزشتہ سال اکتوبر میں بند کئے گئے برن یونٹ اورمتعدی امراض کے شعبے فعال نہ ہونے سے مریض اور ان کے لواحقین پریشانیوں اور مشکلات میں مبتلا ہو گئے، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں آگ سے جھلسنے والے مریضوں کو ابتدائی طبی امدا دے کر پمس اسلام آباد بھجوایا جا رہا ہے، جس سے ان مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ہولی فیملی ہسپتال میں متعدی امراض کے شعبے بالخصوس برن یونٹ کو جلد سے جلد فعال کیا جائے۔