عدالتی احکامات کی تعمیل کرانے  کیلئے آنے والے بیلف پر حملہ 

May 15, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) تھانہ صا دق آباد کے علاقے سروس رو ڈ پر واقع ایک گھر میں رہائش پذیر نابالغ بچی سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کی تعمیل کرانے کیلئے آنے والے عدالتی بیلف پر حملہ کر دیا گیا،پولیس مقدمہ درج کرنے کے با وجود کوئی کارروائی نہ کر سکی۔ پولیس کو خالد محمود نے بتایا کہ روبکاربنام فرح پر ویز ملاقات نابالغہ بچی کی تعمیل کرانے کیلئے گیا جب پرویز اخترکے مکان پر پہنچا اورگھنٹی بجائی تو اندر سے خالد منیر آئے جن کو تعارف کرایا اور عدالتی احکامات دکھائے اور وہ گھر کے اندر چلے گئے بعد ازاں بتایا کہ بچی ایک فوتگی کے سلسلے میں جہلم گئی ہوئی ہے اور موبائل پر پر ویز اختر سے بات بھی کرائی جب واپس جانے لگے تو رمیز خالد، حمزہ بابر، خالد منیر، بابر اور دیگر افراد نے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ دکھا کر دھمکیاں دیں کہ آئندہ اس طرف نہ آنا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں اور9دن گزرنے کے با جود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔

مزیدخبریں