راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے وفدکے ہمراہ فلسطینی سفیر احمد جواد امین ربعی سے ملاقات کی، محمد شاداب رضا نقشبندی کاکہناتھاکہ فلسطینی کاز کو دنیا بھر میں عوامی تائید حاصل ہوئی ہے، ان شاء اللہ تعالی فلسطینی شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سنی تحریک کی ملک گیر عوامی رابطہ مہم جاری ہے، مسئلہ فلسطین کے حق میں پاکستان سنی تحریک کے مطالبات کی حمایت میں دستخط کیے ہیں، فلسطینی سفیر نے کہاکہ وہ ہمیشہ دنیا کے ہر خطے کے مسلمانوں کے درد کو محسوس کرتے ہیں،انہوں نے اپیل کی کہ غزہ کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے مسلمان حکومتیں قائدانہ کردار ادا کریں، پاکستان سنی تحریک کے وفد میں سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کے ہمراہ مرکزی سیاسی کمیٹی کے نگران ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، سردارمحمد طاہرڈوگربھی شامل تھے۔سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کاکہناتھاکہ پاکستان سنی تحریک قبلہ اول کی آزادی اوراسرائیل کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔فلسطین اور مقدس مقامات کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا مسلمانوں پر فرض ہے۔