راولپنڈی(جنرل رپورٹر)الشفا ٹرسٹ کے ماہر امراض چشم پروفیسر ڈاکٹر طیب افغانی نے کہا کہ موبائل فون بچوں کی بینائی کے لئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں،موبائل فون بہت سے مثبت مقاصد کو پورا کرتا ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال عام ہو گیا ہے جس سے بینائی کے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں،گزشتہ روز ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فونز بچوں کی آنکھوں کی صحت پر شدید اور دیرپا اثرات مرتب کررہے ہیں اور یہ کہ والدین اور اساتذہ کو بچوں پر موبائل فون کے اثرات سے آگہی ضروری ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ والدین اور اساتذہ کو بچوں کوآوٹ ڈور سرگرمیوں میں مشغول کرنا چاہیے جو ان کی توجہ اسکرین سے ہٹا ئی جا سکے۔ہر چھ ماہ بعد ایک تربیت یافتہ ماہر امراض چشم سے بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کروایا جائے۔