سی ڈی اے اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کا اوپن ہاؤس ایونٹ 

May 15, 2024

اسلام آباد(وقائع نگار)سی ڈی اے اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے مشترکہ طور پر گذشتہ روز اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کے منصوبے کے حوالے سے ایک اوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد کیا. جسمیں آئی ٹی انڈسٹری کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی. اس تقریب میں انفارمیشن میں جدت، اقتصادی ترقی اور تکنیکی ترقی کو آگے بڑھانے میں آئی ٹی پارک کے اہم کردار پر زور دیا گیا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ممبر ٹیکنالوجی اور ڈائریکٹر پی ایس ای بی سمیت مختلف آئی ٹی اداروں کے نمائندوں نے مجوزہ آئی ٹی پارک کی اہمیت اور صلاحیت کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے آئی ٹی پارک کے کامیاب قیام کو یقینی بنانے کے لئے آئی ٹی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز، ریگولیٹری اداروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.  انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے آئی ٹی پارک کو جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور معاشی خوشحالی کا مرکز بنانے کے لئے ضروری انفراسٹرکچر اور ریگولیٹری مدد فراہم کرنے کے لئے وقف ہے.انہوں نے ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباروں، اسٹارٹ ایپس اور پیشہ ور افراد کے لئے تعاون، جدت اور پھلنے پھولنے کے لیے ایک محتص مقام کے قیام کی اہمیت پر مزید زور دیا.ممبر ٹیکنالوجی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد میں مجوزہ آئی ٹی پارک ایک اسٹریٹجک اقدام ہے جو سرمایہ کاری کو راغب کرے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، تحقیق اور ترقی کو فروغ دے گا اور پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

مزیدخبریں