گوجرخان(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ کا اراضی ریکارڈ سنٹر گوجرخان کا اچانک وزٹ، انہوں نے وہاں جا کر عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا شکایت فون بوتھ کو بھی چیک کیا اورلوگوں سے اراضی ریکارڈ سنٹر میں دی جانے والی سہولیات اور سروس کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے عوام کو ہر طرح کی سہولیات دی جائیں اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اگر کسی کو اراضی ریکارڈ سنٹر کے حوالہ سے کوئی مسئلہ یا شکایت ہو تو وہ میرے دفتر آکر رابطہ کر سکتا ہے شکایت کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے عوام کسی بھی وقت اپنے مسائل کے بارے میں رابطہ کر سکتے ہیں۔