گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی آبائی علاقہ ڈھرنال آمد

مٹھیال (نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی آبائی علاقہ ڈھرنال آمد ہزاروں لوگ ریلیوں کی شکل میں مبارکباد پیش کرنے انکی  رہائش گاہ پہنچ گئے ہر طرف ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ورقص کا منظر بسال شریف سے حضرت خواجہ قیصر محمود سلیمانی سجادہ نشین دربار عالیہ بسال اورسردار بلال خان کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں پر مشتمل ریلی گورنر پنجاب کی رہائش گاہ ڈھرنال پہنچی اس قافلہ میں صاحبزادہ فیصل محمود ،صاحبزادہ شہزاد محمود، سینئر صحافی و کالم نگار محمد الطاف طاہر بھی شامل تھے سردار بلال کی طرف سے علاقے کے مشہور بربلہ و بھنگڑا پارٹی کومدعو کیاگیاتھا جنہوں نیڈھول کی تھاپ پر رقص و بھنگڑا ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیاخواجہ قیصر محمود سلیمانی سجادہ نشین دربارعالیہ بسال شریف نے سردار سلیم حیدر خان کے بیٹے فیضان حیدر کو ہار پہنایا اور مبارک دی  جبکہ سردار سلیم حیدر کی استقبالیہ پارٹی نے خواجہ قیصر محمود اور ان کے ہمراہ آنے والے سینکڑوں افراد کی خاطر داری مشروبات ،مٹھائی سے کی اور بعد ازاں ان کے اعزاز میں ضیافت دی گزشتہ روز جب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اپنے علاقہ میں پہنچے توضلع اٹک کی عوام نے فقید المثال استقبال کرکے ان کی بے لوث و بے خوف قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاگورنرپنجاب دو دن ڈھرنال قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن