پتریاٹ کیبل کار 10ماہ سے بند ، سیاح پر یشان ، بحال ہوگی : میاں معظم 

May 15, 2024

مری (بیو رورپو رٹ )نیو مری پتریاٹہ کیبل کار 10 ماہ سے بند مری آنیوالے  سیاح پریشان، چیئر لفٹ کا کرایہ زاہد ہونے پر سیاحوں کا شدید احتجاج، کیبل کار بند ہونے کے باعث 1500 سے زاہد خاندان بے روزگار ہیں۔  پتریاٹہ چیئر لفٹ کے منیجرمیاں معظم کا کہنا ہے کہ دس تک چیئرلفٹ مکمل فعال ہو جائے گی۔ ملکہ کوہسار مری کی سب سے خوبصورت چیئرلفٹ بند ہونے سے سیاحوں کو شدید مشکالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بند دس ماہ سے بند  ٹی ڈی سی پی کی ناقص مینجمنٹ کی وجہ سے کیبل کار ٹھیک نہ ہو سکی۔ گزشتہ دس ماہ سے کیبل کار کی مرمت کا کام جاری مگر تا حال کیبل کار ٹھیک نہ ہو سکی۔ پٹریاٹہ ٹاپ پر 1500 سے زائد لوگ کاروبار کر کے اپنے خاندان اور بچوں کی پرورش کرتے تھے مگر جب سے کیبل کار بند ہے تمام لوگوں کا روزگار بھی بند ہو گیا ہے۔غریب لوگوں کے گھروں پر نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے۔ پتریاٹہ چیر لفٹ کے منیجرمیاں معظم نزیر نے موقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کیبل کار بند ہونے کے باعث ادارے کو بھی  شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔  کیبل کار بند ہونے کے باعث سیاحوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ مینجر چئیر لفٹ کا مزید کہنا تھا کہ کیبل کار کا کرایہ کم کرنے سے ادارے کو مزید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔ میاں معظم نزیر کا کہنا ہے کہ  کیبل کار سے متعلقہ تمام سفارشات ہیڈ آفس کو بیجھ دی گئی ہیں۔ کیبل کار دس سے بارہ دن تک مکمل فعال ہو جائے گی۔ پٹریاٹہ ٹاپ پر کاروبار کرنے والے تمام لوگوں کی حکام بالا سے اپیل کہ جلد از جلد کیبل کار کو مرمت کر کے سیاحوں کے لئیے کھولا جائے۔ دس ماہ سے ٹی ڈی سی پی انتظامیہ کیبل کار کی مرمت کر کے بحال نہ کر سکی۔جبکہ سیاح بھی کیبل کار نہ چالو ہو نے کی وجہ سے مایوسی کا شکار نظر آتے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ پہلے ایک ہزار میں چیئرلفٹ اور کیبل کار دونوں سے لطف اندوز ہوتے تھے اب ایک ہزار میں صرف چئیر لفٹ کی ہی سیر ہوتی ہے۔ زیادہ تر سیاح کیبل کار سی مری کی بلند پہاڑیوں کا نظارہ کر تے تھے جس سے اب وہ محروم ہو گئے ہیں۔ حکام بالا سے اور ٹی ڈی سی پی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ جلد کیبل کارکو بحال کیا جائے جوکہ ملک کی لیئے ایک بہترین آمدن کا زریعہ بھی ہے اور سیاحوں کی نیو مری دلچسپی کا باع بھی۔

مزیدخبریں