بھارہ کہو (نامہ نگار) بھارہ کہو چھتر کے علاقہ چھتر سے چوری ہونے والی بکریوں کا سراغ لگا لیا عوام علاقہ نے سی سی ٹی وی کی مدد سے اپنی مدد آپ کے تحت چوروں کو بمعہ گاڑی پکڑ لیا چھتر کے رہائشی سجاد عباسی نے بتایا کہ ہمارے علاقے سے مسلسل بکریاں چوری ہو رہی تھیں جس کیلئے ہم نے کھوج لگانا شروع کی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ہم نے گزشتہ روز بکری چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور فوری طور پولیس چوکی تریٹ مری کو اطلاع دی اور چور بھی ان کے حوالے کیے اور پولیس مصروف تفتیش ہوئی اور چوکی اہلکارعبدالسلام پیٹی نمبر5219 مذید چوروں کو پکڑنے کیلئے گرفتار ملزمان کو لیکر بھارہ کہو کی حدود کیانی روڈ آ یا اور یہاں ملی بھگت سے نذرانہ وصول کر کے گرفتار ملزمان کو فرار کروا دیا پولیس کی غفلت پر عوام علاقہ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور وزیر داخلہ سے اور آ ء جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وقع کے زمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔