کلرسیداں(نامہ نگار)کلر دھانگلی روڈ پر واقع پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کے انچارج سب انسپکٹر یاسر بھٹی کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر جہانگیر افضل بھٹی نے ولایت آباد کے قریب ناکہ بندی کے دوران شاہد محمود ولد اللہ دتہ سکنہ ترنول اسلام آباد کو روک کر اس کی شناختی دستاویزات کو بذریعہ ای پولیس ایپ چیک کیا گیا تو وہ تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں مجرم اشتہاری نکلا۔ جس پر ضابطے کی کارروائی کو مکمل کرتے ہوئے اسے تھانہ کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا۔
اشتہاری مجرم کلرسیداں پو لیس کے حوالے
May 15, 2024