کلرسیداں(نامہ نگار) تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی زبیر علی نے تین سال بعد اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے مقامی عدالت پیش کر دیا۔اشتہاری مجرم علی احمد نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ 2021میں اپنے ہی مالک کے مویشی چوری کر لئے تھے اور ڈیرے میں موجود ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم چرا لی تھی۔پولیس چوری کے اس مقدمہ میں ملوث اسرار نامی اشتہاری مجرم کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے جبکہ تیسرے اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔
کلرسیداں،تین سال بعد اشتہاری گرفتار، مقامی عدالت پیش
May 15, 2024