کلرسیداں(نامہ نگار) ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف صاحب اور ڈی ایس پی پٹرولنگ چوہدری ذوالفقار علی صاحب کی خصوصی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی سب انسپکٹر عتیق الرحمن کیانی اور اے ایس آئی محمد سہیل نے اوور لوڈنگ پر اے سی کوسٹر نمبری آر آئی ایس 811 کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گاڑی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو تھانہ کلر سیداں میں بند کر دیا۔