25 سالہ کاروباری نوجوان کو ذبح کرکے نعش گاڑی میں ہی چھوڑ کرملزم فرار 

 کلرسیداں(نامہ نگار)ساگری کے 25 سالہ کاروباری نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے ذبح کرکے نعش گاڑی میں ہی چھوڑ دی اور فرار ہو گئے محمد بلال کا تعلق ساگری سے تھا یہ اسلام آباد میں کاروبار کرتا تھا۔ رات دس بجے کے بعد وہ تھوڑی دیر تک واپس آنے کا کہہ کر اپنی کار میں نکل گیا رات گئے پولیس نے اس کے گھر اطلاع کیا کہ نامعلوم ملزمان نے اسے ڈرائیونگ نشست پر ہی ذبح کرنے کے بعد تیزدھار چھری بھی گاڑی میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن